فلسطین کا اسرائیل کےجنگی جرائم کیخلاف عالمی عدالت میں جانیکا فیصلہ

بدھ 6 اگست 2014 17:01

فلسطین کا اسرائیل کےجنگی جرائم کیخلاف عالمی عدالت میں جانیکا فیصلہ

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) فلسطینی اتھارٹی نےغزہ میں اسرائیل کےجنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی ہالینڈ روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزیر خارجہ کا انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا یہ دورہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے تین روزہ جنگ بندی معاہدے کے فوری بعد کیا جا رہا ہے۔ وہ عالمی عدالت سے استدعا کریں گے کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :