پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سہ ماہی معاشی جائزے کیلئے دبئی میں دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے

جمعرات 7 اگست 2014 17:58

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سہ ماہی معاشی جائزے کیلئے دبئی میں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سہ ماہی معاشی جائزے کیلئے دبئی میں دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے اقتصادی کارکردگی اطمینان بخش ہونے پر عالمی مالیاتی ادارہ 55 کروڑ ڈالر قرضے کی نئی قسط کے لیے منظوری دے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف کو اپریل سے جون تک کی اقتصادی کارکردگی ، ٹیکس وصولیوں اور نجکاری کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری پانی وبجلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عالمی ادارے کو پاور سیکٹر میں بہتری کے اقدامات، بلوں کی وصولی اور شعبے میں ہونے والے نقصانات اور سبسڈی پر بریفنگ دی وزیر خزانہ اسحاق ڈار 13اگست سے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔ بات چیت کی کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی پانچویں قسط جاری کرے گا جس کی مالیت 55 کروڑ ڈالر ہوگی۔