لاہور کی مخصوص یونین کونسلوں میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد
جمعرات 7 اگست 2014 19:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء ) صوبائی دارالحکومت کی 23 مخصوص یونین کونسلوں میں جمعرات کے روز ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً ایک لکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے۔اس مہم میں راوی ٹاؤن کی 9 یونین کونسلیں ، داتا گنج بخش ٹاؤن کی 13 اور گلبرگ ٹاؤن کی ایک یونین کونسل شامل تھیں ۔
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل ہلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے بتایا کہ لاہور میں مسلسل تیسری مرتبہ ایک روزہ انسداد پولیو مہم چلائی گئی جس کی وجہ مین آؤٹ فال روڈ سے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کا پایا جانا ہے۔
ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر نے بتایا کہ پولیو مہم کے لئے ٹیمیں صرف محکمہ صحت کے اہلکاروں پر مشتمل تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہو رکی مخصوص یونین کونسلوں میں پہلی ایک روزہ انسداد پولیو مہم 17 جولائی اور دوسری 24 جولائی کو چلائی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ گلشن راوی ، سبزہ زار او رمین آؤٹ فال روڈ سے ایک ایک سیمپل لیا گیا تھا جس میں سے 2 نیگیٹو آئے تھے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.