Live Updates

وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان کل ملاقات متوقع ہے ‘ ذرائع

پیر 11 اگست 2014 21:16

وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان کل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان منگل روزملاقات متوقع ہے ‘ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آزادی مارچ روکنے کے لیے عمران خان سے پہلے فون پر رابطہ کریں گے اور بعد ازاں آئندہ دو روزمیں نوازشریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات متوقع ہے ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ ا س سلسلہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل سمیت کچھ دیگر اہم شخصیات سرگرم عمل ہیں -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات