پاکستان نیوی کی سال 2014کی تیسری کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ،

پاکستان نیوی کی آپریشنل تیایوں اور اس کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاکستان نیوی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

پیر 11 اگست 2014 21:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پاکستان نیوی کی سال 2014کی تیسری کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس 11اگست 2014کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کی۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان نیوی کی آپریشنل تیایوں اور اس کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاکستان نیوی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئیں۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی سی ویو کے ریسکیو آپریشن کی کا میاب تکمیل کو بھی سراہا۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہر تین ماہ بعد ہوتا ہے اور یہ پاکستان نیوی کا اعلیٰ سطح کا فیصلہ ساز فورم ہے جس میں تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز اورفیلڈ کمانڈرز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبہ جات کی حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :