لانگ مارچ اور جلوسوں کے ذریعے حکومتیں تبدیل کرنے کی خواہشات رہیں تو پاکستان میں کوئی بھی جمہوری حکومت مدت پوری نہیں کرسکے گی،شرجیل میمن
منگل 12 اگست 2014 16:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دھرنوں ، لانگ مارچ اور جلوسوں کے ذریعے اگر حکومتیں تبدیل کرنے کی خواہشات رہیں تو پاکستان میں کوئی بھی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گی۔ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے، جس کے لئے وفاقی حکومت بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
وفاقی حکومت عمران خان کے مطالبات پر سنجیدگی سے جائزہ لے اور حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پرامن مظاہرے اور جلسے جلوس بھی جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ ان دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے ذریعے جمہوریت کو غیر مستحکم کیا جائے اور حکومتیں تبدیل کروائی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اگر خواہشات رہیں تو اس ملک میں آئندہ کوئی بھی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے مطالبات پر سنجیدگی سے جائزہ لے اور حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور عوام پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پرامن مظاہرے اور جلسے جلوس بھی جمہوریت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ #سڑکیں بند کرکے عوام کی زندگی کو عذاب نہ بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.