بھارتی الزامات مسترد ، پاکستانی فوج ہر جارحیت کا بھرپورجواب دے سکتی ہے،دفتر خارجہ
بدھ 13 اگست 2014 12:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خود دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں ، الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات پر شدیدرد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ان الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، اب تک دہشتگردی کے خلاف پچپن ہزار جانوں کی قربانیاں بھی دے چکے ہیں ، عالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے ۔
ترجمان نے واضح کیا کہ افواج پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، مئی میں وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ بھارت بھی اسی جذبے کا عکاس تھا تاہم اعلیٰ بھارتی قیادت کی جانب سے الزام تراشی انتہائی افسوسناک ہے ، تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات پر شدیدرد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ان الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، اب تک دہشتگردی کے خلاف پچپن ہزار جانوں کی قربانیاں بھی دے چکے ہیں ، عالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ افواج پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، مئی میں وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ بھارت بھی اسی جذبے کا عکاس تھا تاہم اعلیٰ بھارتی قیادت کی جانب سے الزام تراشی انتہائی افسوسناک ہے ، تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/232368#sthash.ZTkMJJDB.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.