سعودی عرب کی عدالت نے ویلنٹائن ڈے منانے پر 5 افراد کو 39 سال قید اور8 ہزارکوڑوں کی سزا کا حکم سنادیا
بدھ 13 اگست 2014 12:38
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) سعودی عرب کی عدالت نے ویلنٹائن ڈے منانے پر 5 افراد کو 39 سال قید اور8 ہزارکوڑوں کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
(جاری ہے)
سعودی عرب کی ویب سائٹ”العربیہ“ کے مطابق اپیلٹ کورٹ نے مخلوط ویلنٹائن ڈے منانے پر 5افراد کو فوجداری عدالت کی جانب سے 39 سال قید اور8ہزارکوڑوں کی سنائی گئی سزا کا حکم برقراررکھنے ہوئے اس پر عملدرآمدر کرنے کا حکم دیا ہے، سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے راوں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مخلوط محفل پرچھاپہ مارکران افراد کو حراست میں لیا تھا پولیس نے جس وقت مخلوط محفل پر چھاپہ مارا اس نے وہاں سے دیسی اور غیر ملکی شراب ‘سرخ پھول اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے دل کے نمونے بھی قبضے میں لیے تھے۔
پانچوں ملزمان پرفوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 39 سال قید اور8ہزارکوڑوں کی سزا کا حکم سنایا تھا ملزمان نے فوجداری عدالت کا فیصلہ اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کردیا تاہم اپیلٹ کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں فوجداری عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے ملزمان کے 5سال تک بیرون ملک سفرکرنے پربھی پابندی عائد کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.