انشاء اللہ لانگ مارچ وزیراعظم کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گا‘ چودھری پرویزالٰہی
بدھ 13 اگست 2014 20:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ لانگ مارچ وزیراعظم کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گا، آج سب آن بورڈ ہیں کل 14اگست کو سب آن روڈ ہوں گے اور حکومت کی تمام غیر قانونی رکاوٹوں اور ہتھکنڈوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی اسلام آباد کی منزل پر پہنچ کر حکومت کے خاتمے تک وہیں رہیں گے۔
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا اور پارٹی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مارچ میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، انشاء اللہ ہر مقام پر ہمارے کارکن نمایاں ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے اتحاد سے حکمران گھبراہٹ، بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہیں، ظلم اور دھاندلی کے اندھیرے اب ختم ہونے والے ہیں، یہ انصاف، انسانی حقوق، جمہوریت اور آئین پر یقین نہیں رکھتے، منہاج القرآن میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی تک بند ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.