مکئی کے کاشتکار مکئی کی اگیتی قسم 2002کی کاشت 20 اگست تک مکمل کریں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی

ہفتہ 16 اگست 2014 14:44

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء ) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے مکئی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکئی کی اگیتی قسم 2002کی کاشت 20 اگست تک مکمل کریں جبکہ ایم ایم آر آئی یلیو، پرل، ساہیوال 2002،اگیتی 2002 اور ہائبرڈ اقسام مون سون بارشوں کے مطابق کریں۔ مکئی اپنی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے غلہ دار اجناس میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

مکئی کی سال میں دو کامیاب فصلیں کاشت کرنے سے اس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان میں گندم اور چاول کے بعد رقبہ کے لحاظ سے یہ تیسری بڑی فصل بن چکی ہے۔ دوغلی اقسام کی ترویج سے اس کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انسانی ضروریات کے علاوہ مکئی کو جانوروں کے لئے ونڈے کے طور پر اور مرغیوں کی خوراک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مکئی کی فصل مویشوں کے لئے سبز چارے کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے ۔ یہ قوت بخش اور زود ہضم غذا ہے۔ کاشتکار مکئی کی ترقی دادہ اقسام کاشت کرکے اور دیگر کاشتی امور پر توجہ دے کر اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :