Live Updates

آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی، وزیراعظم کے استعفے تک نہیں اٹھیں گے، عمران خان

ہفتہ 16 اگست 2014 20:16

آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی، وزیراعظم کے استعفے تک نہیں اٹھیں گے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی۔ چھوٹے بادشاہ پر ایف آئی آر کٹنے والی ہے۔ دھاندلی سامنے آنے پر بڑے میاں صاحب کا مستقبل خطرے سے دوچار ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات اپنی وجہ سے نہیں کارکنوں کی وجہ سے گیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کارکن لمبا سفر کر کے آئے ہیں ان کا زیادہ امتحان نہیں لینا چاہتا ۔ انہوں کہا آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی ، چھوٹے بادشاہ پر ایف آئی آر کٹ گئی یا کٹنے والی ہے۔ عمران خان نے کہا جب دھاندلی سامنے آئے گی تو بڑے میاں صاحب کا مستقبل بھی اندھیرے میں نظر آ رہا ہے، سزا اور جزا کا قانون اللہ کا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا پنجاب کے میچ کیوجہ سے سندھ، بلوچستان کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا میرشکیل الرحمان اپنے چینل پر جو پروپگنڈہ شروع کیا ، شرم کرو تم جھوٹے ہو اپنے ضمیر کی قیمت لگاتے ہو۔ عمران خان نے کہا میرشکیل الرحمان کہتا ہے کہ عمران نے ڈیل کرلی ،بتاؤ کیا ڈیل کر سکتا ہوں۔ عمران خان نے کہا اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہمیں کسی سے کوئی خوف نہیں اور ہماری کوئی قیمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نئے پاکستان میں لوگوں کو لائنوں میں لگ کر امریکا کے ویزوں کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ہم کسی کی غلامی نہیں کرینگے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی عوام سے جھوٹ نہیں بولے گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات