سعودی عرب میں شراب تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی،شراب کے دھندے میں ملوث تین مشتبہ غیر ملکی گرفتار
اتوار 17 اگست 2014 17:25
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) سعودی عرب کے محکمہ مذہبی پولیس المعروف امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے دارالحکومت ریاض میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر شراب تیار کرنے والی ایک فیکٹری کا پتا چلایا ہے۔ چھاپے کے دوران تین غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لینے کے ساتھ کم سے کم نو ہزار لیٹر شراب بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق امر بالمعروف کے ترجمان ترکی الشلیل نے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کو ایک مکان میں شراب کی تیاری اور غیر ملکیوں کی غیر قانونی طور پر موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
اس اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر دو غیر ملکی مرد اور ایک خاتون موجود تھی، جو شراب تیار کر رہے تھے۔ پولیس نے مکان پر چھاپے کے دوران نو ہزار لیٹر شراب ضبط کر کے تینوں غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ چھاپے کے دوران شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات اور دیگر سامان کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.