سعودی اپیلٹ کورٹ نے مذہبی پولیس کے اہلکاروں کو گالیاں دینے والی خاتون شہری کو 50 کوڑوں اور ایک ماہ قید کی سزا کی توثیق کردی
اتوار 17 اگست 2014 23:07
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ کی ایک اپیلٹ کورٹ نے ایک ماتحت فوجداری عدالت کی جانب سے خاتون شہری کو 50 کوڑوں اور ایک ماہ قید کی سزا کی توثیق کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سزا یافتہ خاتون ایک کاروباری شخصیت ہے۔ اس کیخلاف مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب اس نے اپنے ایک کیفے پر چھاپہ مارنے والے مذہبی پولیس المعروف امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے اہلکاروں کو گالیاں دیں اور انہیں 'کذاب' قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق سزا پانے والی سعودی خاتون کے ملکیتی کیفے پر چھاپے اور پولیس اہلکاروں سے مبینہ بدکلامی کا واقعہ کئی ماہ قبل پیش آیا۔ پولیس نے چھاپے کے بعد اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فوج داری عدالت میں کیفے کی مالکن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔(جاری ہے)
عدالت کے حکم پر خاتون کو حراست میں لیا گیا۔ فوجداری عدالت نے ابتدائی طور پر خاتون کو 05 دن قید اور 10 کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔
مذہبی پولیس نے سزا کو اپیل کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اپیل کورٹ نے پولیس کی رپورٹ، گواہوں کے بیانات اور مدعا علیھا کا موقف سننے کے بعد سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے فوجداری عدالت سے سزا پر نظر ثانی کا فیصلہ دیا۔فوج داری عدالت نے دوبارہ کیس کی سماعت کی اور ملزمہ کو ایک ماہ قید اور پچاس کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔ خاتون کے وکلاء نے مقدمہ دوبارہ اپیل کورٹ میں اٹھایا تو جج صاحبان نے فوج داری عدالت کی سزاء کی توثیق کرتے ہوئے اسے حتمی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ پیشتر پولیس نے معمول کی کارروائی کے دوران جدہ میں ایک کیفے پر چھاپہ مارا تو وہاں پر کچھ غیر ملکی غیر قانونی طور پر کام کرتے پائے گئے۔ وہ پولیس کو دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس حکام نے ہوٹل سے بعض اہم نوعیت کی چیزیں قبضے میں لیں اور اس کی رپورٹ مرتب کر رہے تھے کہ اس دوران مالکن بھی آ دھمکی۔ اس نے پولیس پر لعن طن کی اور انہیں کذاب قرار دیتے ہوئے انہیں سرعام سب وشتم کا نشانہ بنایامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.