نیپال:بارشوں ،سیلاب نے تباہی مچا دی ،ہلاکتوں کی تعداد 101 ہوگئی

پیر 18 اگست 2014 12:34

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) نیپال میں بارش اورسیلاب نے تباہی مچادی، قدرتی آفت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ایک ہوگئی۔ مغربی نیپال کے دس اضلاع میں حالیہ بارشوں نے تباہی کی نئی تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے ہزاروں افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ایک ہوگئی، جبکہ ایک سو چھتیس افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ رک گیا ہے،جس کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :