سعودی عرب میں سڑک حادثات میں ایک ہی خاندان کے گیارہ سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ‘ دس سالہ بچی زندہ بچی گئی

پیر 18 اگست 2014 12:54

سعودی عرب میں سڑک حادثات میں ایک ہی خاندان کے گیارہ سمیت اٹھارہ افراد ..

قسیم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) سعودی عرب میں شاکرہ قسیم روڈ پر گاڑی ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اورایک دس سالہ بچی زندہ رہ گئی ہے جو اپنی دادی کے ساتھ پیچھے رہ گئی تھی۔ سعودی میڈیا کے مطابق بد قسمت گاڑی قسیم جا رہی تھی کہ راستے میں ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ مرنے والوں میں سات لڑکیاں اور دو لڑکے اور ان کا باپ یحییٰ ابو آجرہ اور اس کی دوسری 23 سالہ بیوی شامل ہیں ابو آجرہ قسیم میں ملازمت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

والدین کے علاوہ مرنے والے بچوں کی عمریں دو ماہ سے لے کر 18 سال کے درمیان ہیں۔ سول ڈیفنس کے عملے کو تباہ شدہ کار سے لاشیں نکالنے میں بڑی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔ شاکرہ قسیم روڈ کافی تنگ ہے اور شہریوں نے اس حوالے سے کئی مرتبہ حکام سے شکایت بھی کی ہے۔ اللیث میں ہونے والے ایک دوسرے حادثے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جن میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔ ان افراد کو بھی تباہ شدہ گاڑی سے نکالنے میں عملے کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :