فرانس ، مسلح حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے پر حملہ کر کے لاکھوں ڈالر ز اور اہم دستاویزات لوٹ لیں

پیر 18 اگست 2014 19:24

فرانس ، مسلح حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے پر حملہ کر کے لاکھوں ..

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) فرانس میں مسلح حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے پر حملہ کر کے لاکھوں ڈالر ز اور اہم دستاویزات لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کے مطابق سعودی شہزادے کا قافلہ پیرس میں واقع اپنے سفارت خانے سے لیبارگیٹ ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ کلاشنکوف سے مسلح افراد نے ان کے قافلے پر پورٹ ڈی لا چیپل کے علاقے میں حملہ کر دای اور قافلے کی ایک گاڑی جس میں 3 افراد سوار تھے اسے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے، حملہ آوروں نے سعودی شہزادے کے قافلے سے 2 لاکھ 50 ہزار یوروز (33 لاکھ 47 ہزار 780 ڈالرز)، اور اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ حملہ آور دیکھنے میں کمانڈوز معلوم ہو تے تھے۔ پولیس کی جانب سے سعودی شہزادے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قافلے کی جو گاڑی اغوا کی تھی وہ بعد میں جلی ہوئی پائی گئی جب کہ تینوں اغوا شدگان کو تشدد کئے بغیر رہا کر دیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :