اسرائیل میں یہودی دوشیزہ کا اسلام قبول کرکے مسلمان سے شادی کرنا جرم بن گیا
منگل 19 اگست 2014 17:52
تل ابيب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) اسرائیل میں یہودی دوشیزہ کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہوکر مسلمان شہری سے شادی پر متعصب یہودیوں نے احتجاج شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون موریل ملکہ کی ان کے اپنے ایک مسلمان ہم وطن محمد منصور سے دوستی تھی جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی اسی محبت نے ملکہ کو اسلام سے بھی روشناس کرایا اور وہ مسلمان ہوکر منصور کے دل کے بعد گھر کی بھی ملکہ بن گئیں۔
لیکن محبت کی کہانی میں انتہا پسند یہودی ظالم سماج بن گئے جنہوں ان پیار کرنے والے دلوں کو ایک جاں دو قالب بننے سے روکنے کے لئے کئی جتن کئے۔اپنی تمام تر کوششوں میں ناکامی کے بعد متعصب یہودیوں کو کچھ نہ سوجھا تو وہ منصور اور ملکہ کی شادی کی خوشیوں کے رنگوں میں بھنگ ڈالنے پہنچ گئے۔
(جاری ہے)
منصور نے اپنے ولیمے میں 500 افراد کو مدعو کررکھا تھا لیکن کیا کیجئے اس ظالم یہودیوں کا جسے ان دونوں کی خوشیاں ایک آنکھ نہ بھائیں اور پہنچ گئے احتجاج کرنے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہودی ماں باپ کی اولاد بھلا کیسے ایک مسلمان سے شادی کرسکتی ہے۔تمام تر مشکلات کے باوجود ملکہ اور ان کے شوہر منصور ایک دوسرے کے ہمراہ زندگی گزارنے کے لئے پر عزم ہیں اور ملکہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرے اہل خانہ اوررشتے دارکیا کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر چڑھائی کے دوران اب تک 2000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.