مخالفین پر حملے نواز، شہباز شریف کرا رہے ہیں، جمہوریت کا واویلا صرف کرسی بچانے کیلئے کر رہے ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی
بدھ 20 اگست 2014 23:23
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے وفاق المدارس پاکستان کے جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری نے رابطہ کیا۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں سے اپیل کی کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، دونوں مسلم لیگی قائدین نے دریں اثناء ملتان میں ن لیگ کے صدر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر حملے اور کراچی میں پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں کے خلاف دھرنا دینے پر مقدمہ درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف مایوسی میں سیاسی مخالفین پر حملے کروا رہے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، چودھری شجاعت حسین، میرے، چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین اور خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ حکومت مخالف دیگر رہنماؤں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنانے کے بارے میں انقلاب مارچ سے قبل نہایت مصدقہ ذرائع کے حوالہ سے میں نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سرگرم سیاسی مخالفین پر حملوں کیلئے ن لیگی دہشت گردوں اور انتظامیہ اور پولیس افسروں کو براہ راست ہدایات دی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.