وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات‘ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 اگست 2014 16:31

وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات‘ موجودہ صورتحال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل پر حکومت کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر لانگ مارچ کے دھرنوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جے یو آئی (ف) نے حکومت کو جمہوریت کے تسلسل کیلئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی