Live Updates

عمران خان دھاندلی کی تحقیقات کا انتظار کریں، بلاول بھٹو زرداری، اگر ملک میں سیاسی بحران جاری رہا پاکستان کی معاشی حالت خراب ہوگی اور سیاسی بحران سے پاکستان کا امیج دنیابھر میں خراب ہوگا، ٹویٹر پرپیغامات

ہفتہ 23 اگست 2014 21:58

عمران خان دھاندلی کی تحقیقات کا انتظار کریں، بلاول بھٹو زرداری، اگر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان دھاندلی کی تحقیقات کا انتظار کریں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی بحران جاری رہا پاکستان کی معاشی حالت خراب ہوگی اور سیاسی بحران سے پاکستان کا امیج دنیابھر میں خراب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا موقف قوم کے سامنے لانے پر تحریک انصاف کا موقف قابل تحسین ہے۔ تاہم موجودہ سیاسی بحران سے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں اور دھاندلی کی تحقیقات کے نتائج کا بھی انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکس جاری رہا تو ملک کو نقصان ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات