ترکی فلسطین کو مفت بجلی گھر فراہم کریگا، بحری جہازپر نصب سسٹم ایک چھوٹے شہر کی بجلی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے،ترک وزیرتوانائی

اتوار 24 اگست 2014 12:58

ترکی فلسطین کو مفت بجلی گھر فراہم کریگا، بحری جہازپر نصب سسٹم ایک چھوٹے ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے لیے ترکی نے بجلی گھر فراہم کرنے کااعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیرتوانائی تانیر یلدزنے ایک بیان میں کہاکہ بجلی گھر عراقی شہر بصرہ سے روانہ ہوکر یہ خصوصی بجلی گھر غزہ کے ساحل پر پہنچے گا تاکہ محصور شہر کو توانائی فراہم کی جاسکے۔

یہ بحری بجلی گھر ایک بڑے بحری جہاز پر نصب ہے اور ایک چھوٹے شہر کی بجلی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترکی آنے والے سالوں میں فلسطین میں بجلی گھر تعمیر کریگا لیکن فوری ضرور پوری کرنے کیلئے بحری بجلی گھر روانہ کیا جائے گا جو دو سے تین ماہ میں اپنی منزل پر پہنچ جائے گا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرے تاکہ غزہ شہر کو توانائی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل غزہ میں 10 پاور پلانٹ تباہ کرچکا ہے جس کے نتیجہ میں 120 میگا واٹ توانائی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ترکی کے پاس کم از کم سات بحری بجلی گھر ہیں جن کی مجموعی پیداوار 1000 میگا واٹ سے زائد ہے۔ یہ بجلی گھر عراق اور لبنان میں بھی کام کررہے ہیں اور ماضی میں پاکستان بھی انہیں کرائے پر استعمال کرنے کی کوشش کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :