داعش صدام سے بھی بدترہے،انڈونیشین صدر،داعش دنیا میں دیگر اسلامی ریاستوں کو بھی شرمندہ کررہی ہے،انٹرویو

اتوار 24 اگست 2014 12:58

داعش صدام سے بھی بدترہے،انڈونیشین صدر،داعش دنیا میں دیگر اسلامی ریاستوں ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) انڈونیشیا کے صدرنے کہا ہے کہ عراق اورشام کے وسیع علاقوں میں انتہا پسندوں کی طرف سے قتل و غارت اور پرتشدد واقعات ہولناک ہیں۔داعش دنیا میں دیگر اسلامی ریاستوں کو بھی شرمندہ کررہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انڈونیشیاکے صدرنے کہاکہ ہم اس صورت حال کو برداشت نہیں کر سکتے اور ہم انڈونیشیا میں داعش کو ایسی حرکتوں سے باز رہنے کا حکم دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اگرچہ مسلم ریاست نہیں ہے، لیکن ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے تمام بین الاقوامی لیڈروں کو ترغیب دی ہے کہ وہ ان فتنوں کے خلاف مل کر کام کریں۔بین الاقوامی لیڈروں کو یہ ایک نیند سے جگانے والی کال ہے اور دنیا بھر کے ان لیڈروں میں اسلامی لیڈر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ داعش کا یہ طرز عمل نہ صرف باعث شرمندگی ہے بلکہ تکلیف دہ اور غیر انسانی بھی۔

عام سربراہوں کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اس انتہا پسندی کے خلاف کس طرح نبردآزما ہوا جائے۔اس ضمن میں ہر دو اطراف سے تبدیلی ضروری ہے۔مغرب اسلام کو کیا تصور کرتا ہے اور اسلام کے ذہن میں مغرب کی کیا تصویر ہے۔انڈونیشی صدر نے کہا کہ انڈونیشیا 225ملین مسلمانوں کا گھر ہے اور جو عرصہ دراز سے دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے، لیکن حالیہ برسوں میں بڑے تباہ کن حملے کا خاتمہ ہوا ہے۔داعش صدام سے بدتر ہے۔

متعلقہ عنوان :