ضلع تھرپارکر اوراچھرو تھر کے قحط متاثرین میں مفت گندم کی فراہمی کے لئے متاثرہ علاقوں میں مراکز قائم کردیئے گئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

پیر 25 اگست 2014 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گذشتہ روز بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلال بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے وزراء کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں سندھ حکومت کی جانب سے پیرکوپورے ضلع تھرپارکر اور اچھروتھر کے علاقوں میں قحط متاثرین میں مفت گندم تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ ضلع تھرپارکر اوراچھرو تھر کے قحط متاثرین میں مفت گندم کی فراہمی کے لئے متاثرہ علاقوں میں مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کمشنر میر پور خاص، ڈی سی تھر پار کر اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ قحط سے متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات فوری طور پر جمع کرکے متاثرین میں مفت گندم کی فوری تقسیم کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :