پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی ایجوکیشن ایکسپومیں شاندار کارکردگی

جمعرات 28 اگست 2014 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء ) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے ”ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو 2014“ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کاکردگی کا مظاہر ہ کیا اور کئی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے کے ساتھ ٹیم ٹرافی بھی جیت لی۔

(جاری ہے)

تقریب میں منعقدہ مقابلوں میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے جاوید اقبال نے پینٹنگ میں پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سید عثمان عقیل نے اردو تقریری مقابلوں میں پہلی اور یونیورسٹی لاء کالج کے سبطین رضا نے انگریزی تقریری مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے حارث بھٹی اور حماس نے شارٹ فلم اینڈ ڈاکیومنٹری میں دوسری پوزیشن اورسنگنگ سولو میں انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹڈیز کے علی حسن رزاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :