سپریم کورٹ کا مبشر لقمان پر عدم اعتماد کا اظہار
جمعرات 28 اگست 2014 19:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سرفراز شاہ قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر عدالت نے مبشر لقمان کے پروگرام کی سی ڈی لینے سے انکار کردیا ۔سرفراز شاہ قتل کیس میں سزاؤں کیخلاف رینجرز اہلکاروں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں بینچ نے کی۔
(جاری ہے)
رینجرز اہلکاروں کے وکیل نے واقعے سے متعلق نجی ٹی وی پر مبشر لقمان کے پروگرام کی سی ڈی پیش کی جسے عدالت نے لینے سے انکار کردیا ۔
جسٹس سرمد جلا ل عثمانی نے کہا کہ اُنھیں مبشر لقمان پر اعتماد نہیں۔ عدالت نے اصل فوٹیج کل طلب کی ہے۔ انسداددہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایک کو سزائے موت جبکہ 5 کو عمر قید کی سزاسنائی تھی ۔رینجرز اہلکاروں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.