افغان حکام کا 27مسلح پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کا دعویٰ،

پاکستانی شہریوں کو صوبہ پکتیکا کے علاقے میں چارگاڑیوں میں داخل ہوتے ہوئے گرفتارکیاگیا،وزارت داخلہ کا دعویٰ

جمعرات 28 اگست 2014 20:48

افغان حکام کا 27مسلح پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کا دعویٰ،

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) افغان حکام نے 27مسلح پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جو کہ درحقیق شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزمعلوم ہوتے ہیں،افغان وزارت داخلہ کی جانب سے دعویٰ کیاگیاکہ پاکستانی شہریوں کو صوبہ پکتیکا کے علاقے میں چارگاڑیوں میں داخل ہوتے ہوئے گرفتارکیاگیاہے وزار ت داخلہ نے میڈیاکو گرفتارہونے والے افرادکی تصویریں بھی جاری کی ہیں جن کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں دوقطاروں میں کھڑاکیاگیاہے تصویرمیں دکھائے گئے افرادمیں اکثربوڑھے نظرآرہے ہیں افغان وزارت داخلہ نے دعویٰ کیاکہ ان سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں یادرہے کہ عسکریت پسند عموما شناختی کارڈنہیں رکھتے اورایسے علاقوں سے داخل نہیں ہوتے جہاں انہیں گرفتاری کا خطرہ ہوافغان وزار داخلہ ے کہاکہ 26اگست کو گرفتارہونے والے افرادکو پوچھ گچھ کے لیے کابل منتقل کردیاگیاہے ،وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ان افرادکی گرفتاری کو اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ ایک بہت بڑے خطرہ ثابت ہوسکتے تھے افغان حکام نے گرفتارافرادسے السحہ اوران کی گاڑیوں کی تصاویر میڈیا کو جاری نہیں کیں ،طالبان اوردیگ عسکریت پسند عموماگاڑیوں میں سرحد پارنہیں کرتے اورآمد ورفت کے لیے پہاڑی راستے کو ترجیح دیتے ہیں ان کی یہ بھی پالیسی رہی ہے کہ وہ کبھی بھی زیادہ بڑے گروپوں میں سرحد پارنہیں کرتے افغان وزار داخلہ کی جانب سے یہ دعویٰ بظاہر ان کے پروپیگنڈامہم کا حصہ لگتاہے جس کے تحت پاکستان پر مداخلت کا الزام لگایاجاتاہے افغان انٹیلی جنس کے ترجمان حسیب صدیقی نے دعویٰ کیاکہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بحران میں بھی پاکستان کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :