چمن، پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ پرانسداد پولیو مہم شروع

جمعرات 28 اگست 2014 20:52

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ پرانسداد پولیو مہم آج 28اگست بروزجمعرات کو دوبارہ شروع کردی گئی ہے، دو روز قبل پولیو سے بچاؤ کے قطرے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں جبکہ چمن بارڈر کو منتقل کردیا گیا اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ دس روز سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے چمن بارڈر پرپاکستانی پولیو ورکروں کے پاس نہیں تھے لیکن بارڈر کے اس پار افغانستان سرحدی ضلع سپن بولدک انسدا د پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر محمد عیسیٰ کے ساتھ ہم نے اجلاس میں متفقہ طور پریہ فیصلہ کیا تھا کہ جیسے اسلام آباد سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچ جاتے ہیں تب تک بارڈر پر افغان انسداد پولیو کے ارکان بارڈر کے ہر آنے جانے والے بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اللہ کا شکر ہے کہ اب تک کوئی بچہ بغیر پولیو پلائیں پاکستان میں داخل نہیں ہوا ہے یہ باتیں ڈبلیو ایچ او ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر شمس کاکڑ نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

28اگست۔2014ء“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مئی تک تمام پولیو کے ٹیموں کو تنخواہیں اداکی گئی ہیں جبکہ گزشتہ دو مہینوں سے نہ صرف چمن بارڈر کے پولیو پلانے والے ارکان بلکہ افغانستان سے ملانے والی سرحدی حدود میں ژوب ،شیرانی ،ڈیرہ مرادجمالی ،گلستان ،توبہ اچکزئی ،توبہ کاکڑئی کے کسی پولیو ورکر کو تنخواہیں ادانہیں کئے گئے ہیں اور ان تمام ارکان کے تنخواہوں کی اداگی کے بارے میں ہم نے باقاعدہ صوبائی سطح پر فیڈرل آفس کو آگاہ کیا ہے اور وہ تنخواہیں بھی جلد اداکئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :