وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے ثالثی شروع کی، آئی ایس پی آر

جمعہ 29 اگست 2014 18:29

وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے ثالثی شروع کی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر پی ٹی آئی، پی اے ٹی اور حکومت کے درمیان ثالثی شروع کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج سے درخواست کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے والوں اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں، نواز شریف کی درخواست پر فوج نے ثالثی شروع کی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ثالث بننے اور سہولت کار کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ آرمی چیف کو ثالث اور ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت نے نہیں کہا تھا۔