عوامی تحریک کاکوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیاجائیگا،وزیراعظم یاوزیراعلیٰ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ، اسحاق ڈار
جمعہ 29 اگست 2014 22:10
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ عوامی تحریک کاکوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیاجائیگا،وزیراعظم یاوزیراعلیٰ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ،عوامی تحریک کی مذاکراتی ٹیم سے 3گھنٹے طویل مذاکرات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ عوامی تحریک کی درخواست پرایف آئی آردرج کی گئی ،اوران کایہ مطالبہ مان لیاگیاہے کہ عوامی تحریک نے درخواست میں جوالفاظ لکھے تھے وہ اسی طرح لکھے گئے ہیں وہ دہشتگردی کی دفعہ 7لگانے کی بات کرتے ہیں اس پربات ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پرسپریم کورٹ کے تین ججوں پرمشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کاکہاگیااس پربھی لیڈرشپ سے بات کریں گے ،عوامی تحریک کے ریفارم ایجنڈاپربات ہوئی اس پربھی بات ہوسکتی ہے لیکن وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ غیرمناسب اورغیرآئینی ہے ،پارلیمنٹ ،وکلاء ،سول سوسائٹی اورپاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرزنے کہاہے کہ وزیراعظم کااستعفیٰ غیرآئینی ہے ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ،ہم نے پی ٹی آئی کے بھی پانچ مطالبات مان لئے ہیں ،دونوں جماعتوں کااستعفوں کامطالبہ غیرآئینی ہے ،جوہم تسلیم نہیں کرتے یہ غیرضروری ہے ،تاہم تفتیش کے دوران وفاق سے کوئی ملوث نکلاتووہ اس وقت استعفیٰ دیگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.