فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ”تعلیم سب کیلئے “میگا منصوبے کیلئے 79 کروڑ کے فنڈز منظور

ہفتہ 30 اگست 2014 16:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ”تعلیم سب کیلئے “میگا منصوبے کیلئے اناسی کروڑ کے فنڈز منظور جبکہ صوبہ کے دیگر منصوبہ جات کیلئے پنجاب حکومت نے نو ارب 94کروڑ کے فنڈز کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف سیکٹرز کے منصوبہ جات سے متعلقہ افسران نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو میگا پراجیکٹ پر بریفنگ دی جس میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تعلیم سب کیلئے کے میگا پراجیکٹ کیلئے اناسی کروڑ کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے متعدد منصوبہ جات کی منظوری بھی چیئرمین پی اینڈ ڈی نے دیدی جبکہ مجموعی طورپر حکومت پنجاب نے نو ارب 94کروڑ کے منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :