قلات، پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد

ہفتہ 30 اگست 2014 17:31

قلات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) قلات پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد۔ایس ایچ او قلات محمد یوسف ریکی نے میڈیا کو بتا یا کہ قلات کے علاقے دشت مغلزئی میں ایک ڈرگ سپلائیر قریبی سیلابی ندی میں بڑی مقدار میں منشیات چھپایا ہو ا ہے جہا ں سے وہ مختلف علاقوں کو ڈرگ سپلائی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے ڈرگ سپلائیر محمد انورولدمحمد عمر قوم مغلزئی سکنہ دشت مغلزئی کو گرفتار کر لیا اور ملزم کی نشاندھی پر ایک کلو گرام چرس اور ایک سو پیکٹ ہیروئن برآمد کرلیا ہیں قلات پولیس نے ملزم کو حولات میں بند کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہیں اور اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :