افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کرلیا

ہفتہ 30 اگست 2014 19:37

افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کرلیا

ماسیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) افریقی ملک لیسوتھو میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ وزیر اعظم ٹام تھابین فرار ہو کر پڑوسی ملک جنوبی افریقہ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے وزیر اعظم ہاؤس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور فوجی دستے دارالحکومت کی سڑکوں پو گشت کر رہے ہیں جب کہ تمام ریڈیو اسٹیشن اور مواصلاتی نیٹ ورک بند کردیئے گئے ہیں، حکمران جماعت باسوتھو نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم فوجی بغاوت کی سازش میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

فرار ہونے والے وزیر اعظم ٹام تھابین نے کہا کہ انہیں طاقت کے بل پر اقتدار سے علیحدہ کیا گیا جو غیر آئینی اورغیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کو خطرہ تھا جس کی وجہ سے ملک چھوڑنا پڑا تاہم جیسے ہی یہ خطرہ ٹلے گا واپس وطن لوٹ جاؤں گا۔واضح رہے کہ لیسوتھو میں باسوتھو نیشنل پارٹی اور لیسوتھو کانگریس فار ڈیموکریسی کی اتحادی حکومت 2سال قبل قائم ہوئی تھی تاہم دونوں اتحادیوں میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں شدیدسیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا اوراس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال کر حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :