Live Updates

عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کیلئے پوری پارلیمنٹ کی ضمانت کی پیشکش، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصورہوگا دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کوجانا ہوگا، سراج الحق اور قمر زمان کائرہ کی تجویز

ہفتہ 30 اگست 2014 20:25

عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کیلئے پوری پارلیمنٹ کی ضمانت کی پیشکش، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کیلئے پورے پارلیمان کی ضمانت کی پیشکش کی گئی ہے۔یہ تجاویز دوروز قبل سراج الحق اور قمر زمان کائرہ نے عمران خان کو پہنچائیں۔

(جاری ہے)

تجویز میں کہا گیا کہ عمران خان دھرناختم کریں،پارلیمنٹ سے ضمانت دلوائیں گے۔تجویز میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصورہوگا دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کوجانا ہوگا،اگرحکومت نے فیصلے کی خلاف ورزی کی تو پارلیمنٹ حکومت کیخلاف ہوگی اور اس وقت پوری پارلیمنٹ عمران خان کے ساتھ ہوگی۔عمران خان نے تجاویز کو مثبت قرار دیکر ساتھیوں سے مشورے کا کہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات