22سالہ خاتون کتے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ،دردناک حادثے میں کتابھی ماراگیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 30 اگست 2014 21:02

22سالہ خاتون کتے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ،دردناک حادثے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) بائیس سالہ خاتون کو ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین نے بری طرح کچل دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون اپنے کتے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئی ۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ فشرمین لیول کراسنگ پر پیش آیا ،برطانوی پولیس نے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کر لی جو گلاسٹن بری سے تعلق رکھتی تھی بعدازاں پولیس نے بتایا کہ اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

پولیس کے افسران ان حالات کو پتہ لگانے میں مصروف ہیں جن کی بناء پر یہ واقعہ پیش آیا ،بہرحال اس واقعہ کو مشکوک تصور نہیں کیا جا رہا کیونکہ اس دردناک حادثے میں وہ کتا بھی مارا گیا جسے بچاتے ہوئے غالباً اس عورت کو جان کی بازی ہارنا پڑی۔لیول کراسنگ جہاں یہ حادثہ پیش آیا کے رہائشیوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ خاتون حادثے سے قبل اپنے کتے کو بچانے کی کوشش کررہی تھی۔

متعلقہ عنوان :