ریڈ زون میں داخلہ:طاہر القادری بلٹ پروف گاڑی سے نہ اترے
اتوار 31 اگست 2014 00:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) اسلام آباد کےریڈ زون میں عوامی تحریک کے کارکن قیادت کے حکم پر دما دم مست قلندر کرتے رہے، لیکن شہادت کے لیے تیار طاہرالقادری بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے رہے۔ دمادم مست قلندر کی کال دے کر ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے پہلی گولی اپنی سینے پر کھانے کا بھی اعلان کیا۔
(جاری ہے)
پھر جب ہفتے کی رات کارکنوں نے طاہرالقادری کی ہدایت پر وزیراعظم ہائوس کی طرف بڑھنا شروع کیا توپولیس ایکشن میں آئی۔
پولیس نےشیلنگ کی تو کارکن بھی ڈٹ گئے اور جواب میں پتھرائو کیا لیکن شہادت کے لیے تیار طاہرالقادری بلٹ پروف گاڑی میں جا بیٹھےاور مسلح گارڈز نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ گاڑیوں سے ان کے نکلنےکاکیافائدہ ہوگا؟ کارکن رات بھر ریڈ زون میں دمادم مست قلندر کرتے رہے، لیکن طاہرالقادری گاڑی سے نہ اترے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.