کیویز کی نگاہیں یواے ای میں پاکستان سے سیریز پر مرکوز،
خلیجی ملک کی دشوار کنڈیشنز میں دشوار چیلنج کا ڈٹ کا سامنا کریں گے، کین ولیمسن
پیر 1 ستمبر 2014 19:32
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف یو اے ای سیریز پر ابھی سے نگاہیں جمالیں۔کین ولیمسن کہتے ہیں کہ ہم دشوار کنڈیشنزمیں دشوار چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کریں گے۔ انھوں نے اپنے بولنگ ایکشن کے جلد کلیئر ہونے کی بھی امید ظاہر کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کی نومبر میں 3 ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی فل سیریز کیلیے متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرنی ہے، کیویز نے ابھی سے اس سیریز پر نگاہیں گاڑ لی ہیں، نوجوان کرکٹر کین ولیمسن نے پاکستان سے مقابلوں کو دشوار چیلنج قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ٹیم ہونے کے ناطے سے بہتر ہورہے ہیں اور پاکستان سے یو اے ای میں شیڈول سیریز کافی مشکل ثابت ہونے والی ہے، بطور ٹیم ایک یونٹ میں ڈھلنے کے دوران ہمیں کرکٹ میں اچھے اور مشکل دونوں دن دیکھنے ہوں گے، بعض اوقات ہم مشکل سبق حاصل کرتے ہیں، ویسٹ انڈیز میں رواں برس کھیلی جانے والی سیریز سے ہمارے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں، ہم نے وہاں کی کنڈیشنز سے ہم ا?ہنگ ہوکر کامیابی حاصل کی، ہمیں پوری امید ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں بھی خود کو جلد ڈھال لیں گے، مضبوط پاکستانی ٹیم کے خلاف یہ ایک دلچسپ مگر مشکل چیلنج ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.