عرب منچلوں کی لندن میں شاہراہ پر شیشہ نوشی
بدھ 3 ستمبر 2014 12:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء)برطانیہ کا دارالحکومت لندن اور یورپی ملکوں کے کئی دوسرے تاریخی وثقافتی مراکز کی اہمیت کے حامل شہر عرب امراء کی سیاحت کا مرکز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان شہروں میں عرب امراء کے بیٹوں اور دوسرے نوجوانوں کی قانون کی خلاف ورزیوں کے واقعات بھی اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔"نائیٹسبریج" لندن کا وہ مرکزی مقام ہے جہاں بیک وقت تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں اپنے عروج پر رہتی ہیں۔
یہ مقام بھی عرب نوجوانوں کی آمد ورفت کا مرکز ہے۔ یہاں بعض اوقات عرب ممالک سے آئے منچلے کھلے عام شاہراؤں پر نہ صرف گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کرتے ہیں بلکہ شیشہ نوشی کا بھی ارتکاب کرتے ہیں۔ایک عرب ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں ایسے ہی چند واقعات پر روشنی ڈالی ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق چند روز پیشتر رات کے سوا آٹھ بجے نائیٹسبریج پولیس کو فون پر کسی نے شکایت کی کہ شہر کے وسط میں ایک مرکزی شاہرا پر کسی نے غیر قانونی پارکنگ کر رکھی ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو رہا ہے، نیز پارکنگ کرنے والے افراد سرے عام شیشہ نوشی بھی کر رہے ہیں۔
پولیس نے شکایت کی تصدیق کے بعد چھاپہ مارا تو واقعی وہاں پر عرب ممالک سے سیرو سیاحت کی غرض سے آئے کئی منچلوں نے اپنی چار کاریں سڑک کے بیچ کھڑی کر رکھی تھیں اور وہ خود نشے میں دھت شیشہ نوشی میں مصروف تھے۔شکایت کندگان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عرب گانوں اور موسیقی کی دھن میں شیشہ نوشی کرنے والے نوجوانوں کو غیر قانونی پارکنگ سے منع بھی کیا مگر انہوں نے کوئی بات نہیں سنی۔ ایک عرب شہری نے اپنی کار مشہور شاپنگ مال 'ہیرڈز' کے قریب ٹاپ شاپ شاپنگ سینٹر کے سامنے کھڑی کر رکھی تھی، جس کے نتیجے میں نہ صرف سڑک پر ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا بلکہ شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی مشکلات درپیش تھیں۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ شاپنگ سینٹر کے باہر سڑک پر کار کھڑی کرکے دو افراد کرسیوں پر بیٹھے شیشہ نوشی کررہے تھے۔ غالبا انہوں نے یہ شیشہ وہیں قریب عرب اور لبنانی کھانوں کے ایک ہوٹل سے لے رکھا تھا۔عرب ٹی وی نے مقامی میڈیا کے ذریعے "ٹاپ شاپ" شاپنگ سینٹر کے قریب ایک لبنانی ہوٹل کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔وسطی لندن میں گھومنے والے غیر ملکی امراء کے صاحبزادے بالخصوص عرب نوجوان نہ صرف من مانی کرتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کے زیر استعمال مہنگی ترین کاروں سے ان کی دولت کی فراوانی کا بھی بہ خوبی اندازہ ہوتا ہے۔"نائیٹس بریج" ویسے بھی عربوں اور غیر ملکیوں کا مرکز کہلاتا ہے۔ یہاں پر 15 عرب ریستوران عرب نوجوانوں کی 'خدمت' پر مامور رہتے ہیں۔عرب نوجوان مقامی سطح پر گراں قیمت کاروں کو کرائے پر لیتے اور لندن کی سڑکوں پر دوراتے ہیں۔ اکثر کء پاس ڈرائیونگ لائسنس تک نہیں ہوتا۔ اس نوعیت کے کئی واقعات ماضی میں رپورٹ ہوتے ہیں۔ گذشتہ برس پولیس نے غیر قانونی طور پر پارک کی گئی "لیمبورگینی" کار کے ملک کی شناخت کی تو وہ بھی ایک عرب نوجوان نکلا اور اس کے زیر استعمال کار کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔
پولیس کے مطابق غیر قانونی پارکنگ کرنے والے 24 سالہ عرب نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تھا اور نہ کار کی انشورنس کی گئی تھی۔ حتیٰ کہ کار کی اگلی جانب کی نمبر پلیٹ بھی غائب تھی۔ وہ بھی کار کو سڑک کے بیچ کھڑی کر کے شیشہ نوشی میں مصروف تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.