سعودی عرب ، دہشت گردی پر امریکی سمیت 24 ملزمان کو قید،سزاپانے والے ملزمان اہم شخصیات پر حملوں،تیل پائپ لائنوں کو دھماکوں سے بتاہ کرنا چاہتے تھے

جمعرات 4 ستمبر 2014 19:35

سعودی عرب ، دہشت گردی پر امریکی سمیت 24 ملزمان کو قید،سزاپانے والے ملزمان ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی فوج داری عدالت نے 22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو دو سے27سال قید کی سزاؤں کا حکم دیا ہے، ان پر دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔

ان پر اہم شخصیات پر حملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اور بحرین میں دہشت گردی کے لیے خفیہ گروہ تشکیل دینے، غیر قانونی طور پر اسلحہ اور رقوم جمع کرنے اور عام شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :