داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادکا مشیر فضائی حملے میں ہلاک،

مشیر کے ساتھ ایک اورشخصیت بھی ہلاک ہوئی ،عراقی وزارت دفاع کا بیان

جمعرات 4 ستمبر 2014 22:50

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادکا مشیر فضائی حملے میں ہلاک،

موصل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) عراق کے شمالی شہر موصل میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش)کے سربراہ (خلیفہ)کا ایک مشیر فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں اس مشیر کے ساتھ داعش کی ایک اور شخصیت کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

فوری طور یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ فضائی حملہ کس نے کیا ہے کیونکہ عراقی فضائیہ کے علاوہ امریکی فوج بھی شمالی شہروں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

امریکی جنگی طیارے اگست کے اوائل سے شمالی عراق میں داعش کی پیش قدمی کو روکنے اور اس کی سرکوبی کے لیے فضائی حملے کررہے ہیں جبکہ امریکا عراق میں جنگجوں کے خلاف بڑی کارروائی کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے لیے بھی کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :