چین کے صدر کا دورہ پاکستان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی ، چینی سفارتخانے کا تصدیق کرنے سے انکار، لاہور کے گنجان آباد علاقے میں ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جس پر چینی صدر کا دورہ ملتوی کردیا گیا، چینی سکیورٹی ٹیم، اسلام آباد کی صورتحال پاکستان کا نجی مسئلہ ہے ہم اسلام آباد کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں، توقع ہے کہ فریقین مسئلے کو جلد سے جلد حل کرلینگے، چینی سفارتخانہ ،عمران خان اور طاہر القادری کو مبارک ہو ،چینی صدر نے دورہ ملتوی کردیا ،36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونا تھی ، احسن اقبال کا ٹویٹ
جمعرات 4 ستمبر 2014 23:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) چین کے صدر ژی پن پنگ کا دورہ پاکستان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی کردیا گیا ، چینی سفارتخانے نے تصدیق کرنے سے انکارکردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر نے ستمبر کے وسط میں پاکستان کا اہم دورہ کرنا تھا اور اسلام آباد میں دھرنوں کے باعث آرمی چیف کو لاہور میں ملاقاتوں کی تجویز دی گئی تھی ۔
بدھ کو چین کے صدر کے دورے کے حوالے سے امور طے کرنے کے لیے چینی صدر کی سکیورٹی ٹیم نے کہا کہ گنجان آباد علاقے میں ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں اور سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جس پر چینی صدر کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہ کی منسوخی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں دورہ منسوخ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اسلام آباد کی صورتحال پاکستان کا نجی مسئلہ ہے ہم اسلام آباد کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں اور توقع ہے کہ فریقین مسئلے کو جلد سے جلد حل کرلینگے جبکہ احسن اقبال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کو مبارک ہو چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے اور پاکستان کو مظاہرین کی وجہ سے بڑا دھچکا لگا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.