اسلام آباد کا موسم ٹھنڈا مگر جذبات گرم ہیں جذبات کو موسم کے مطابق کرنا چاہتے ہیں ،سراج الحق ،قوم کو وہ چیزیں دیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہو، ہماری تجاویز قبول نہ کی گئیں تو معاملہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے، اسلام آباد کو جلد خالی ہونا چاہیے، رحمن ملک کی اپوزیشن جرگہ کی تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 5 ستمبر 2014 19:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا موسم ٹھنڈا مگر جذبات گرم ہیں جذبات کو موسم کے مطابق کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپا ٹی کے رہنماء رحمن ملک نے کہا کہ قوم کو وہ چیزیں دیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہو ، ہماری تجاویز قبول نہ کی گئیں تو معاملہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے اسلام آباد کو جلد خالی ہونا چاہیے اپوزیشن جرگہ کی تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد کا موسم ٹھنڈا مگر جذبات گرم ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ جذبات بھی موسم کی طرح ہوجائیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی نہ رہی اور لوگ انا کے بحران سے نکل گئے تو بحران کا خاتمہ یقینی ہے ابھی تک کسی بھی فریق نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونا افسوسناک ہے جس کی ذمہ دار حکومت بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے محنت کرکے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کیا جرگے کی کوشش سے مذاکرات شروع ہوئے پارلیمنٹ کا احاطہ بھی ہم نے خالی کرایا انہوں نے کہا کہ اس وقت آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی ضرورت ہے اس پالیسی پر بیس فیصد بھی عمل کیا گیا تو مسائل حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو خالی ہونا چاہیے ہم قوم کو وہ چیز دیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہو اگر ہماری چیز قبول نہ کی گئی تو معاملہ عوامی عدالت کے سپرد کردیں گے اور عوام فیصلہ کرے گی کہ جرگہ کا موقف ٹھیک ہے کہ نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.