مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کی بیماری کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے 140 ملین یورو جمع کیے جائیں،یورپی یونین

ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:35

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) یورپی یونین نے رکن ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کی بیماری کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے 140 ملین یورو جمع کیے جائیں۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کی جانب سے جمعے کے روز سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بیماری گنی، سیرا لیون، لائبیریا اور نائجیریا تک پھیل چکی ہے اور اس کا فوری انسداد انتہائی ضروری ہے۔ یورپی کمیشن کے مطابق یہ سرمایہ مغربی افریقہ میں صحت عامہ کے نظام، تربیت اور دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کے لیے استعمال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :