ورلڈ کبڈی لیگ، لاہور لائنز اور یویو ٹائیگرز کے درمیان میچ اتوار کو ہوگا، سپورٹس بورڈ کی ٹیم بھارت پہنچ گئی،
پہلا میچ لدھیانہ میں بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہاکی ٹیم یونائیٹڈ سنگھز اور امریکہ کی رائلز کنگز کے درمیان ہوگا، دوسرا مقابلہ لاہور لائنز اور یویو ٹائیگرز کے مابین ہوگا، تمام خامیوں پر قابو پا لیا ہے انشاء اللہ ٹیم کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے تیسرے مرحلے میں شرکت کیلئے ہفتہ کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی، ٹیم 7ستمبر بروز اتوارکو لدھیانہ میں گلوکار یویو ہنی سنگھ کی ٹیم یویو ٹائیگرز کیخلاف میچ کھیلے گی،لاہور لائنز کی ٹیم کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے آفیشلز نے واہگہ بارڈر سے رخصت کیا۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان میں قیام کے دوران سخت ٹریننگ کی ہے اس دوران ان کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، ہم نے تمام خامیوں پر قابو پا لیا ہے انشاء اللہ اگلے مرحلے میں ہونیوالے میچوں میں لاہور لائنز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ واپس وطن لوٹے گی، انہوں نے کہا کہ کبڈی کے کھیل میں ریڈر اور سٹاپر کا کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہوتا ہے ہمارے کوچز نے دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دی ہے، کھلاڑیوں کو یہ تربیت دی گئی ہے کہ کس طرح ریڈ اور سٹاپ کرکے پوائنٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں، ہمارے کھلاڑی پرعزم ہیں، پوری قوم کو ان سے امیدیں وابستہ ہیں اور قوم کی دعاؤں سے وہ کامیابی حاصل کریں گے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں منفرد ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی میں پارٹنرشپ کے نئے ریکارڈ بنا دیئے
-
پی ایس ایل فرنچائزز نے آئی پی ایل کے شیڈولنگ تنازع پر تشویش کا اظہار کیا
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
ایک اوور میں 25 رنز، بابر اعظم نے آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.