زیارت سے تعلق رکھنے والی طالبہ کا اسکالر شپ ملنے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اظہار تشکر

ہفتہ 6 ستمبر 2014 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) بلوچستان کے علاقے ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والی )ایف اے سی( کی طالبہ ہیرا پانیزئی ولد عبدالمالک کو اسکالر شپ کی پہلی قسط مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن کے توسط سے پنجاب ایجوکیشنل اینڈ انڈومنٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے بلوچستان کے نواحی علاقے زیارت سے تعلق رکھنے والی طالبہ ہیرا پانیزئی کواسکالر شپ کی پہلی قسط مل گئی ہے۔

ہیرا پانیزئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محنت کو شعار بناتے ہوئے آگے تعلیم جاری رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے جہالت کا مکمل خاتمہ میرا خواب ہے۔