جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا حساب نہیں لے لیتے دھرنا جاری رہے گا،طاہرالقادری ،
اقوام کے دفاع عوام سے ہوتے ہیں ،عوام تعلیم حاصل کر کے جعلی ڈگریوں والوں کے آگے دھکے کھا رہے ہیں، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بہادر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہو ں، ملک کے لٹیرے حکمرانوں نے اپنی عیاشی کے لیے دولت لوٹ کر ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،ہمارے نوجوا ن اپنے ملک کے لیے مر مٹنے کے لیے تیار ہیں ،مگر حکمرانوں نے انہیں پس پردہ رکھا ہے،پیسے سے آواز روکی جائے گی اور دباؤ سے آواز جھکائی نہ جاسکے گی، انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب
ہفتہ 6 ستمبر 2014 23:22
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سب سے پہلے اپنی بہادر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہو ں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس طرح ہماری جری افواج نے 1965ء کو دشمن کے دانت کھٹے کئے اور پوری دنیا کی فوج ہماری افواج کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہیں، وہی ہمتاور جراًت ہماری قوم میں آج بھی ہے مگرافسوس کہ 1947 سے لے کر آج تک ہم اپنے ہی ملک میں قید ہیں اور غلاموں کی طرح جی رہے ہیں# ،اور یہ جغرافیائی تقسیم آج ہماری آزادی کہلا رہی ہے ۔
ہمارے ملک کے لٹیرے حکمرانوں نے اپنی عیاشی کے لیے دولت لوٹ کر ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ہمارے نوجوا ن اپنے ملک کے لیے مر مٹنے کے لیے تیار ہیں مگر حکمرانوں نے انہیں پس پردہ رکھا ہے،پیسے سے آواز روکی جائے گی اور دباؤ سے آواز جھکائی نہ جاسکے گی، مجھے ماریں یا میرا گلا دبا دیں لیکن میرے خون کے ہر قطرے سے طاہر القادری نکلے گا ، جب تک ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا حساب نہیں لے لیتے دھرنا جاری رہے گا، اقوام کے دفاع عوام سے ہوتے ہیں ،عوام تعلیم حاصل کر کے جعلی ڈگریوں والوں کے آگے دھکے کھا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.