حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع خانیوال میں ڈینگی کے حوالہ سے یومِ صفائی بھرپورطریقہ سے منایاگیا

پیر 8 ستمبر 2014 16:21

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع خانیوال میں ڈینگی کے حوالہ سے یومِ صفائی بھرپورطریقہ سے منایاگیا۔ ڈی سی اوآفس،ڈی پی اوآفس سمیت ضلع بھرکے تمام سرکاری دفاترمیں مچھروں کی افزائش کے خاتمہ کیلئے عمارات کے اندر،باہراورچھتوں کی مکمل صفائی ودھلائی کی گئی۔حکومتی ہدایات اورمحکمہ صحت کی احتیاطی تدابیرکے مطابق دفاترکے سٹوررومز،لانز،کیاریوں،گملوں،شیڈز،پارکنگ شیڈزاوردیگرحصوں کوبھرپورطریقہ سے صاف کیاگیا۔

ضلع بھرمیں ان سرگرمیوں کی سپیشل ٹیموں نے مانیٹرنگ کی۔ڈی سی اومحمدعثمان معظم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم برسات میں اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں اورمحکمہ صحت کی احتیاطی تدابیرپرعمل کرکے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے اپناکرداراداکریں۔

(جاری ہے)

ضلعی ہیڈکوارٹرپرمحکمہ صحت کے زیراہتمام ڈینگی یومِ صفائی کے حوالہ سے سیمینارمنعقدہواجس میں محکمہ صحت کے افسران،ملازمین سمیت سول سوسائٹی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی ڈائریکٹرہیلتھ سروسزملتان ڈاکٹر محمدرفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی وائرس کے جڑسے خاتمہ کیلئے مچھروں اوران کی افزائش کی روک تھام بے حدضروری ہے جوصفائی کے بغیر ممکن نہیں۔ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹراقبال شاہدنے ڈینگی کی علامات،صحت پراثرات اورعلاج بارے لیکچردیاجبکہ ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر محمدیوسف سمراء نے ڈینگی وائرس سے بچاؤاوراسکی افزائش کوختم کرنے بارے احتیاطی تدابیرپربھرپورروشنی ڈالی۔

سیمینارسے ڈاکٹرحسن پراچہ اورڈاکٹرغلام مرتضیٰ نے بھی خطاب کیا۔محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ/محکمہ سوشل ویلفےئرنے لوگوں کوڈینگی اورصفائی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک ریلی نکالی جس میں سماجی تنظیموں کے خواتین اورمردرضاکاروں نے بھرپورتعدادمیں شرکت کی۔ریلی سوشل ویلفےئرآفس سے شروع ہوکرڈی سی اوآفس اختتام پذیرہوئی۔پاپولیشن ویلفےئرڈیپارٹمنٹ کے سوشل موبلائیزرزنے لوگوں میں ڈینگی کے خاتمہ اورصفائی بارے پمفلٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :