لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی نااہلی کیلیے انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد
منگل 9 ستمبر 2014 12:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل زمان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے قومی اسمبلی میں غلط بیانی کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کر دی اور سنگل بینچ کا فیصلہ برقراررکھا۔
اپیل تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم اور وزیرداخلہ نے فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے غلط بیانی کی جس سے پاک فوج کی بدنامی ہوئی۔
(جاری ہے)
ڈپٹی اٹارنی جنرل وقاص قدیر ڈار نے عدالت کو بتایاکہ درخواست ناقابل سماعت ہے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔
این این آئی کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 69کے تحت پارلیمنٹ کی کارروائی کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم اور فوج کے بیان میں کس کی بات سچ ہے، اس کا فیصلہ کون کرے گا، یہ سارا لفظوں کا کھیل ہے، یہ عدالت کا معاملہ نہیں، پارلیمنٹ کے استحقاق کا معاملہ بنتا ہے، تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ میں اٹھائے۔ آن لائن کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ وہ اسمبلی معاملات میں مداخلت نہیںکرسکتی، درخواست گزار نے جس بیان کو اپنی درخواست کا حصہ بنایا وہ سیاسی بیان ہے اور الفاظ کا چنائوہے، اس میں جھوٹ ثابت نہیں ہوتا۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.