گرمی ،سردی ،بارش اور ہر طرح کے موسم میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنا جاری ،دونوں جماعتوں نے پاکستان میں احتجاجی تحریک کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

منگل 9 ستمبر 2014 23:19

گرمی ،سردی ،بارش اور ہر طرح کے موسم میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) گرمی ،سردی ،بارش اور ہر طرح کے موسم میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنا جاری،مسلسل27روز دھرنے میں گزار کر دونوں جماعتوں نے پاکستان میں احتجاجی تحریک کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں جاری دھرنے کو 27روز ہوچکے ہیں اور 27روز گزر نے کے بعد پاکستان میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے دونوں جماعتوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے کیونکہ اس سے قبل ملکی تاریخ میں اتنی طویل احتجاجی تحریک کسی بھی اپوزیشن جماعت کی طرف سے کسی بھی حکومت کے خلاف نہیں چلائی گئی۔

اس 27روزہ تحریک کے دوران دھرنے کے شرکاء کو شدید گرمی،بارش،طوفان اور حتی کہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر اس کے باوجود دونوں جماعتیں اپنے مطالبات کی منظوری تک بدستور احتجاجی تحریک جاری رکھنے پر قائم ہیں۔۔۔