افغانستان ،سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 50 طالبان ہلاک،متعدد گرفتار

بدھ 10 ستمبر 2014 16:39

افغانستان ،سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 50 طالبان ہلاک،متعدد گرفتار

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پچاس طالبان ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کنہڑ ،بغلان ،ننگر ہار لوگار اور غزنی میں آپریشنز کئے جس کے نتیجے میں 50 طالبان ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ گرفتار ہونے والے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :