پاکستان کے علاوہ عالم اسلام کی اہم شخصیات کوحج ادائیگی کے سرکاری دعوت نامے موصول

بدھ 10 ستمبر 2014 17:49

پاکستان کے علاوہ عالم اسلام کی اہم شخصیات کوحج ادائیگی کے سرکاری دعوت ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) سعودی عرب کی حکومت نے حسب روایت امسال حج کے موقع پر عالم اسلام کی ڈیڑھ ہزار اہم شخصیات کی سرکاری سطح پر میزبانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے 1435ھ کے حج کے موقع پر 70ممالک کی 1400شخصیات کے حج اور ان کی میزبانی کے خصوصی احکامات جاری کردیئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر برائے مذہبی امور صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے رواں سال بھی بیرون ملک سے آنیوالے 1400عازمین حج کی سرکاری سطح پر میزبانی کا حکم جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر کی زیارت کیلئے آنے والے تمام فرزندان اسلام ہمارے مہمان ہیں اور سعودی حکومت ضیوف الرحمان کی خدمت کی بجا آوری میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گی۔

(جاری ہے)

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ اس سال سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر انڈونیشیا، بنگلادیش، تھائی لینڈ، فلپائن، کمبوڈیا، کرغزستان، سری لنکا، نیپال، افغانستان، ویتنام، ملائیشیا، سنگارپور، میانمار جزائر مالدیپ، بوسنیا، کروشیا، جبل الاسود، سلوینیا، بھارت، سربیا، سویڈن، فنلینڈ، آئرلینڈ، آیس لینڈ، نائیجر، یوگنڈا، روانڈا، مدگاسر، زمبیا، جزائر القمر، کینیا، تنزانیا اور براعظم افریقا کے 40ممالک کے مسلمانوں کو حج پر مدعو کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں الشیخ صالح آل الشیخ نے بتایا کہ جب سے سعودی حکومت کی جانب سے عالم اسلام کی اہم شخصیات کیلئے خصوصی حج پروگرام ترتیب دیا گیا ہے پوری دنیا کے 12ہزار سے زائد مسلمان اس پروگرام کے توسط سے فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ سعودی حکومت دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والے مسلمانوں کو ہر سال خصوصی حج کا موقع فراہم کرتی ہے۔ جن خطوں کو رواں سال شامل نہیں کیا جا سکا پیش ۔آئند برس ان خطوں سے فرزندان اسلام کو موقع فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :